29 مارچ، 2025، 1:51 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85790098
T T
0 Persons

لیبلز

ایران نے لبنان پر صیہونی حکومت کی تازہ جارحیت کی مذمت کی ہے

 تہران – ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے عالمی یوم القدس اور سرزمین فلسطین پر غاصبانہ قبضے نیز مظلوم فلسطینیوں کی نسل کشی پر صیہونیوں کے خلاف اظہار نفرت کے عالمی دن کے موقع پر بیروت کے رہائشی علاقوں پر غاصب صیہونی حکومت کے حملوں کو جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے اور ان کی مذمت کی ہے

ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے جمعے کی رات، غاصب صیہونی حکومت کے  حملوں کو جنگ بندی نیز لبنان کی ارضی سالمیت اور قومی اقتدار اعلی کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

انھوں نے لبنان کے خلاف صیہونی حکومت کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے ، اس حوالے سے اقوام متحدہ اور جنگ بندی کے ضامن ملکوں کی براہ راست ذمہ داری پر زور دیا ہے۔

 ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے عالمی برادری سے صیہونی حکوم کی جانب سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں کا سلسلہ بند کرانے کے لئے فوری طور پر موثر اقدام کا مطالبہ کیا ہے۔

   انھوں نے کہا کہ لبنان پر جارحیت کے لئے صیہونی حکومت کے بیان  کردہ بہانے غلط اور بے بنیاد ہیں۔

 اسلامی جمہوریہ ایران کے دفترخارجہ کے ترجمان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ سے لے کر لبنان اور شام تک غاصب صیہونی حکومت کی قانون شکنی نیز بین الاقوامی امن وسلامتی کے لئے اس کے پیدا کردہ  روز افزوں خطرات کے مقابلے کے لئے ٹھوس قدم اٹھائے جائيں۔   

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .